Site icon Daily Sangar

نوشکی آپریشن میں تنظیم کے کسی ساتھی کو نقصان نہیں ہوا ہے،بی آر اے

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا میں ان خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے جس میں دعوع کیا جارہا ہے کہ نوشکی آپریشن میں بی آر اے کے ساتھیوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

تنظیم کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے جاری بیان میں ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے میڈیا کو خبردار کیا کہ میڈیا اور ان کے نمائندے صحافتی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے خبر کو کسی تنظیم سے منصوب کرنے سے پہلے تصدیق کرا لیں۔

واضع رہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ نوشکی میں ایک آپریشن کے دوران بی آر اے سے تعلق رکھنے والے دوسرمچارندیم اور شہزاد عالم کو مار دیا گیا ہے۔

Exit mobile version