بلوچستان کے ضلع خضدار میں بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباو طالبات نے احتجاجی ریلی نکالی۔
پرامن ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم لوگوں نے کئی مہینے سے انتظامیہ سے ملاقاتیں کرتے آرہے ہیں لیکن انتظامیہ طلباؤ طالبات کے مسائل کے متعلق غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی آرہی ہے اور آج کے اس ریلی کا مقصد دنیا کو اس غیرسنجیدگی اور ہونے والے کرپشن کو سب کے سامنے عیاں کرنا تھا۔ جب ہم ان مسائل کے حل کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ پر دباؤ ڈالتے ہیں تو وہ طلباکو ہراساں کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بند کمروں میں ہونے والے میٹنگ کو رد کرتی ہے۔ اور اس سوال کاجواب طلباؤ طالبات کے سامنے دیا جائے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ان مسائل کوسنجیدگی سے کیوں نہیں لیا، انتظامیہ کی بند کمروں والی میٹنگ کئی بھلاؤں کو رد کرنے کے بعد آخر کار یونیورسٹی انتظامیہ کا کھلم کھلا بات کرنے پر مجبور کردی گئی، طلباؤ طالبات کے سارے مسائل پر ترتیب وار بحث کیا گیا ان پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جواب طلبی سارے طلباؤ طالبات کے سامنے مانگی گئی۔
مقررین کا کہنا تھاکہ انتظامیہ کی طرف سے ان کو حل کرنے کی یقین دھانی کرائی گئی اور کل ان سارے مطالبات کے حل کیلئے یونیورسٹی کی طرف سے نوٹیفکیشن بھی جاری کی گئی، سارے نوٹیفکیشن اسٹوڈنٹس کو شیئیر کی جائے گی، یونیورسٹی انتظامیہ کی سست روی طلباؤ طالبات کو بنیادی سہولت فراہم نہ کرنا اور طلباکو ہراساں کرنے کے خلاف آج ایک پرامن ریلی نکالی گئی، اگر ہمارے ان مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا تو ہم پوری یونیورسٹی بند کرکے احتجاج کریں گے۔