لاپتہ طالب علم فیروز بلوچ کی بازیابی کیلئے پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں خواتین سمیت بلوچ طلبا کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔
احتجاج میں انسانی حقوق کی کارکن ایمان مزاری بھی شریک تھیں۔
مظاہرین نے لاپتہ فیروز بلوچ کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے حق میں نعرے لگا ئے۔
یاد رہے کہ فیروز بلوچ کو 11 مئی کو یونیورسٹی کے کیمپس سے اغوا کیا گیا تھا، ان کا تعلق ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے ہے۔