تربت سے لاپتہ نوجوانوں کی گرفتاری نصیر آباد میں ظاہرکردی گئی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے تین افراد کی گرفتاری سی ٹی ڈی پولیس نے نصیر آبادمیں گرفتاری ظاہر کردی ہے۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے مخیر خاص کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتیہوئے تین افراد کو بارودی او ردیگر دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے تینوں کی شناخت حفیظ احمد ولد وشدل، خلیل احمد ولد وشدل سکنہ بلوچی بازاری تربت اور کمالان ولد محمد جان ظاہر کی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ان میں سے خلیل احمد ولد دلوش اور حفیظ احمد ولد وشدل کو گذشتہ سال 24 دسمبر کی رات آپسر میں ان کے گھر سے فورسز نے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔

جبکہ ان میں کمالان ولد محمد جان جو کیچ کے علاقے تگران کا رہائشی ہے جنہیں فورسز نے 26 اگست کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا۔

اہلخانہ کے مطابق کمالان کو فورسز نے اپنے کیمپ بلایا، کیمپ پہنچنے پر انہیں حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا گیا جس کے بعد ان کے حوالے سے انہیں کچھ خبر نہیں مل سکی کہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد پیشے کے لحاظ سے تاجر ہیں اور ایرانی تیل کے کاروبار سے منسلک تھا۔

خیال رپے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی گرفتاری یا جعلی مقابلے میں قتل کرنے کے دعوے پہلے بھی سی ٹی ڈی قبول کرتا آرہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment