بھارت: مہاراشٹرا کے ہسپتال میں آتشزدگی، 11 مریض ہلاک

0
136

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں ایک ہسپتال کے کوروناوارڈ میں آتشزدگی سے کورونا وائرس کے 11 مریض ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مقامی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ بھارت کی مغربی ریاست میں ہسپتال میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کورونا وائرس کے 11 مریضہلاک ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ آگ بھارت میں کورونا وارڈ میں آتشزدگی کا یہ تازہ واقعہ ہے جبکہ اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ریاست مہاراشٹرا کے ضلع احمد نگر میں قائم ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں آگ لگی جہاں اس وقت دو درجن مریض موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہلاک افراد میں سے اکثر کی عمریں 60 سال سے زائد ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ حال ہی میں کورونا کے مریضوں کے لیے بنایا گیا نیا ہسپتال راکھ کا ڈھیر بن گیا ہے۔

مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اودھے ٹھاکرے نے ریاستی دارالحکومت ممبئی سے 185 میل دور واقع ہسپتال میں پیش آنے والے واقعے اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے باقاعدہ تفتیش کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں برس اپریل اور مئی میں بھارت کورونا وائرس سے شدید متاثر ہوا تھا اور بھارت کے صحت کا نظام درہم برہم ہوگیا تھا اور کئی ہسپتالوں کے کووڈ وارڈ میں آتشزدگی کے واقعات بھی رونما ہوئے تھے اور کئی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here