جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فوج کے 7 اہلکار جھڑپ میں ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

جنوبی وزیرستان کے تحصیل لدھا میں مسلح افراد اور پاکستانی فوج کے مابین ایک جھڑپ میں سات فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔

ٹی ٹی پی نے حملے میں نو اہلکاروں کے ہلاک اور تین کے زخمی ہونے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ٹی ٹی پی کے مطابق فورسز نے ان کے ساتھیوں کو گھیرنے کی کوشش تو جوابی حملے میں فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ حملہ آور نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ٹی ٹی پی نے مزید ایک کارروائی کی ذمہ داری بھی قبول کرلی ہے۔ ترجمان کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک میں آج صبح ایک فوجی کو اسنائپر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جو موقع پر ہی مارا گیا۔

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 7 فوجی جوان بھی ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment