افغانستان کے خفیہ ادارے این ڈی ایس کے سابق سربراہ رحمت اللہ نبیل نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ طالبان اور جیش العدل کے درمیان اختلافات کے باوجود پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی نے طالبان کی مدد کیلئے 600 سو کے قریب جیش العدل کے جنگجوؤں کو افغانستان کے صوبے نیمروز، ہرات اور فراہ روانہ کیا ہے۔
رحمت اللہ نبیل نے مزید کہا کہ پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی نے جیش العدل کے 600 سو جنگجوؤں کو بلوچستان کے علاقے دالبندین، نوشکی، ماشکیل اور پنجگور سے روانہ کیاہے اور انہیں ہر طرح کی جنگی سازوسامان سے لیس کیا ہے۔
واضع رہے کہ جیش العدل پاکستانی فوج کی مذہبی پراکسی ہے جو بطور سنی ایران میں شیعہ مسلک اور ایرانی پاسداران انقلاب کیخلاف جبکہ بلوچستان میں بلوچ آزادی پسندوں کے خلاف صف آراء ہے ۔