پیدارک اور گچک میں قابض فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

0
327

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پیدارک اور گچک میں قابض فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل پیر کے روز سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے پیدارک ڈوکی میں فوجی چوکی پر ایک اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔

میجر گہرام بلوچ نے ضلع پنجگور کے علاقے گچک میں دو فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ26 مئی کو گچک کے علاقے سولیر میں سرمچاروں نے پاکستانی فوج پر اس وقت حملہ کیا جب وہ عام آبادی میں ایک ملٹری آپریشن کے بعد علاقے میں لوٹ مار کر رہے تھے۔ اس سے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here