ضلع کیچ: طالب علم پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

0
431


کیچ(سنگر نیوز)پاکستانی فورسز نے نوجوان طالب علم کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا۔

ضلع کیچ میں سنگانی سر کے مقام سے پاکستانی فورسز نے بلوچ طالب علم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے طالب علم کی شناخت میران ولد کریم کے نام سے ہوئی جسے تربت سنگانی سر سے لاپتہ کیا گیا۔

واضح رہے بلوچستان میں طویل عرصے سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے جانب سے سیاسی سماجی، ادبی کارکنوں سمیت عام شہریوں کو گرفتاری بعد اذیت خانوں میں منتقل کردیا جاتا ہے جن میں سے درجنوں افراد بازیاب بھی ہوئے ہیں،تاہم ہزاروں کی تعداد میں لاپتہ ہونے والوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد بھی ہوئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here