اسرائیل کا لبنان میں بمباری ،حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی کو نشانہ بنانیکا دعویٰ

0
16

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے ایئر پورٹ کے قریب جمعے کی علی الصباح دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

دھماکے اس وقت ہوئے جب کچھ دیر قبل ہی پیرس سے آنے والے مسافر طیارے کی ایئرپورٹ پر لینڈنگ ہوئی تھی ۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تین اسرائیلی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے بیروت پر حملے کا نشانہ وہ بنکر بنا ہے جس میں لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ کے سینئر رہنما ہاشم صفی الدین موجود تھے اور وہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اسرائیل اور حزب اللہ نے ان رپورٹس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے لبنان میں سرحد پر جھڑپوں کے دوران 17 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ لبنان کے گروپ حزب اللہ نے ٹیلی گرام پر جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپوں میں 17 اسرائیلی فوجوں کو ہلاک کیا ہے۔

تاہم، اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر حملے کے بعد سے اب تک صرف 9 جنگی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here