ڈاکٹر ماہ رنگ کو 5 منٹ میں سبق سکھا سکتے ہیں، ضیالانگو کی مذکراتی وفد سے تلخ کلامی

0
87

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں جہاں بلوچ راجی مچی دھرنا گذشتہ 7 دنوں سے جاری ہے جس کے خاتمے کیلئے حکومت طاقت سمیت تمام ہتھکنڈے استعمال کر چکی ہے لیکن اب تک اس کو کامیابی نہیں مل سکی۔

ہماری طلاعات کے مطابق گذشتہ گوادر میں مزاکرات کے لیے جانے والے آل پارٹیز اور بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر داخلہ ضیا لانگو کے مابین تلخ کلامی ہوئی ۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ حکومت اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مابین مذاکرات کی راہ ہمورا کرنے والے گوادر کے آل پارٹیز اور کٹھ پتلی وزیرداخلہ بلوچستان ضیا لانگو کے مابین اس وقت سخت کلامی ہوئی جب وزیرداخلہ نے کہا کہ ڈاکٹر ما ہ ر نگ بلوچ کو جاکر سمجھائیں ہم انھیں پانچ منٹ میں سبق سیکھا سکتے ہیں ۔

کہا جارہا ہے کہ آل پارٹیز کے وفد میں موجود نیشنل پارٹی کے رہنما اشرف حسین نے کہا کہ آپ گوادر کے حالات مزید خراب کرنا چاہتے ہیں اگر اسطرح کیا گیا تو پورا گوادر جاکر بلوچ راج مچی کے دھرنا میں جاکر بیٹھ جائے گی۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ ضیا لانگواور اشرف حسین کے درمیان سخت جملوں کا استعمال ہو اجس پر اشرف حسین مذاکرات چھوڑ کر چلے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here