تحریک طالبان پاکستان کا اہم رہنماافغانستان میں مارا گیا

0
72

تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کا ایک اہم رہنما عبدالمنان عرف حکیم اللہ افغانستان کے صوبے کنڑ میں مارا گیا۔

اطلاعات ہیں کہ کنڑ میں ٹی ٹی پی شوریٰ ملاکنڈ کے رکن عبدالمنان عرف حکیم اللہ کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

عبدالمنان ٹی ٹی پی لیڈر عظمت اللہ محسود، ولی مالاکنڈ کا دست راست تھا، وہ باجوڑ میں تنظیم کی کارروائیاں تشکیل دینے میں کلیدی کردار ادا کرتا تھا۔

کہا جارہا ہے کہ 2014 میں عبدالمنان کو افغان حکومت نے صوبہ ننگر ہار سے گرفتارکیا اور 2021میں افغان طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد عبدالمنان کو رہا کر دیا گیا تھا، عبدالمنان کے بھائی طارق عرف اسد کا تعلق بھی ٹی ٹی پی سے بتایا جاتاہے۔

عبدالمنان کی ہلاکت کو ٹی ٹی پی کے کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here