وی بی ایم پی کا عبد الحق بلوچ کے ماورائے عدالت قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) نے اپنے جاری کردہ بیان میں جبری لاپتہ رمضان بلوچ کے بھائی اور گوادر میں معمارِ نو اکیڈمی کے پرنسپل عبد الحق بلوچ کی قتل پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں دورانِ حراست قتل کیا گیا ہے تو یہ ایک نہایت سنگین اور قابلِ مذمت واقعہ ہے، جو بنیادی انسانی حقوق، آئین اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں کے منافی ہے۔