کوئٹہ: خدیجہ بلوچ کی جبری گمشدگی کےخلاف ساتھی طالبات کا احتجاجی دھرنا جاری

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں بولان میڈیکل کالج کے گرلز ہاسٹل پر پاکستانی فورسز نے گذشتہ شب چھاپہ مار کر نرسنگ کی طالبہ خدیجہ بلوچ بنت پیر جان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔