بی این ایم سیمینار: کریمہ بلوچ کی جرات ہمیں یہ یاد دلاتی ہے کہ دہشت کے سامنے بھی سچ بولنا ضروری ہے،براخنہ سید

بانک کریمہ بلوچ کی پانچویں یوم شہادت کی مناسبت سے 20 دسمبر کو لندن میں بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم ) کے ممبر براخنہ سید نے کہاکہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی پہلی خاتون چیئرپرسن کے طور پر انھوں نے وہ رکاوٹیں توڑ دیں جنھیں ناقابلِ عبور سمجھا جاتا تھا۔ انھوں نے بلوچ خواتین کی آواز کو بلند کیا، جبری گمشدگیوں کے خلاف مسلسل آواز اٹھائی، اور اپنی جان کو لاحق مستقل خطرات کے باوجود طاقتور قوتوں کو بے خوف للکارا۔ ان کی جرات کوئی اتفاق نہیں تھی بلکہ درد، نقصان اور مسلسل ناانصافی کے خلاف ایک شعوری انتخاب تھی۔