وادی تیراہ میں پاکستان فوج کی بمباری،خواتین وبچے سمیت 23 افراد ہلاک

پشتون تحفظ موؤمنٹ کے رہنماء منظور پشتون کا کہنا ہے کہ پنجابی فوج نے آج ایک بار پھر پختون وطن کے وادی تیراہ کے گاؤں شڈلو متری، خیبر میں عام پختون آبادی پر بمباری کی ہے، جس میں 2 گھر مکمل تباہ ہوچکے ہیں، اور اب تک 23 پختون بچے اور عورتیں شہید ہوچکے ہیں، جبکہ مزید افراد کو ملبے کے نیچے سے نکالا جا رہا ہے۔