ضلع کیچ: مند میں مسلح حملے میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک

سرکاری ذرائع کے مطابق واقعہ جمعے کی صبح مند کے نواحی علاقے کوہ پشت گیاب میں پیش آیا جہاں ایف سی کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سپاہی جمیل احمد اور عزیز اللہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔