بی این پی سربراہ اختر مینگل کو دبئی جانے سے روک دیا گیا

سربراہ بی این پی اختر مینگل نے سوشل میڈیا پر پیغام میں واقعے کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ امیگریشن حکام نے بتایا کہ آپ کا نام پرویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں شامل ہے۔
اختر مینگل نجی ایئرلائن کی پرواز سے کوئٹہ سے دبئی جارہے تھے، تاہم انہیں آف لوڈ کردیا گیا۔