بی ایل اے نے شفیق مینگل کے بھائی عطا الرحمان کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی

عطاالرحمان مینگل کا کردار خالصتاً ایک ایسے ریاستی آلہ کار کا تھا، جو بلوچ نسل کشی میں براہ راست شریکِ جرم رہا ہے۔ وہ ان نیٹ ورکس کا فعال حصہ اور نمائندہ تھا، جو پاکستانی فوج اور اس کے انٹیلی جنس اداروں کی سرپرستی میں بلوچستان میں بلوچ قومی تحریک کے خلاف منظم انداز میں سرگرم ہیں۔ اس نے گزشتہ کئی برسوں میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ نیٹ ورکس کی تشکیل، مقامی سہولت کاری، اور بلوچ سیاسی کارکنان کی شناخت، گرفتاری و شہادتوں میں مرکزی کردار ادا کیا۔ عطاالرحمان درجنوں بلوچ کارکنوں کی شہادت، جبری گمشدگیوں اور نسل کشی میں براہ راست ملوث رہا۔ وہ بلوچ طلباء، کارکنان اور قوم پرست تنظیموں کی نگرانی، نشاندہی اور حملوں کی منصوبہ بندی میں ریاستی ایجنڈے کا کلیدی حصہ تھا۔