‏کوئٹہ : وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ جاری ،جبری لاپتہ اسحاق و رزاق کے کوائف جمع

شاد بخت نے تنظیم سے شکایت کی کہ انکے بیٹے محمد اسحاق اور عبدالرزاق ولد اسرائیل کو سی ٹی ڈی اور ملکی اداروں کے مسلح افراد نے رواں ماہ کی 24 اور 25 کے درمیانی شب رات 2 بجے انکے گھر واقع مینگل آباد سریاب کسٹم سبی روڑ کوئٹہ سے انکے آنکھوں کے سامنے سے غیر قانونی طریقے سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔