کوئٹہ سول ہسپتال کو فوج نے لاشوں سے بھر دیا ، انسانی حقوق ادارے شناخت کے لیے ریاست پر دباؤ ڈالیں، بی این ایم

انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق سول ہسپتال شال کے مردہ خانے میں پاکستانی فوج کی جانب سے بڑی تعداد میں لاشیں لائی گئی ہیں، جن کی تعداد اب تک پچاس بتائی جاتی ہے۔ ان افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، اور مردہ خانے میں گنجائش نہ ہونے کے باعث لاشیں ایک دوسرے کے اوپر رکھی گئی ہیں۔