منگچر: جبری گمشدگیوں کیخلاف روڈ بلاک احتجاج جاری، دھرنا مظاہرین میں سے مزید ایک نوجوان لاپتہ

گزشتہ رات جناح ٹاؤن سے محمد فہیم ولد سعید احمد اور خادم حسین ولد علی احمد، دونوں کا تعلق نیچاری قبائل سے ہے لاپتہ ہو گئے۔ ان کی بازیابی کے لیے احتجاج جاری تھا کہ اچانک ایک ویگو گاڑی میں سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح افراد آئے اور قدرت اللہ ولد علی احمد نیچاری کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔