تمام 214 یرغمالی فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا گیا، جنگ تاحال جاری ہے ، بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی نے پاکستانی فوج کو جنگی قیدیوں کے تبادلے کے لیے 48 گھنٹوں کی مہلت دی تھی، جو قابض فوج کے لیے اپنے اہلکاروں کی زندگیاں بچانے کا آخری موقع تھا۔ تاہم، پاکستان نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی اور عسکری غرور کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف سنجیدہ مذاکرات سے گریز کیا بلکہ زمینی حقیقتوں سے بھی آنکھیں چرائیں۔ قابض فوج کی اسی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں تمام 214 یرغمالی فوجی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔