انصاف کے حصول کیلئے روڈ کی بندش کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، لاپتہ افراد لواحقین

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں گزشتہ شب پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ٹکری بہادر کھیازئی ولد ٹکری رسول بخش، علی رضا کھیازئی ولدٹکری رسول بخش، اور بشیر احمد ولد غلام محمد سکنہ بروری بائی پاس کوئٹہکے لواحقین نے جاری دھرنا گاہ سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اپنے پیاروں کی باحفاظت بازیابی کیلئے روڈ کی بندش کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔