Site icon Daily Sangar

بی ایم سی کے طلبا مستحق ہیں کہ ہر کوئی انکے ساتھ کھڑا ہو، ڈاکٹر اللہ نذر

بلوچ آزادی پسند اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے رہنما ڈاکٹراللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک تازہ ترین ٹویٹ میں کہا ہے کہ بولان میڈیکل کالج پانچ دہائیوں پرانا منصوبہ ہے اور بلوچستان کے بارے میں ریاستی پالیسیوں کی وجہ سے اتنے عرصے بعد بھی یہ مکمل نہیں ہوسکا ہے۔

سب سے بڑھ کر، حکومت طلباءکو بار بار ہڑتال پر جانے پر مجبور کرتی ہے کیونکہ طلباءاور ملازمین کے حقوق چھین لئے گئے ہیں۔

بی ایم سی میں اپنی طالب علمی کے دوران، ہمیں بھی ایسے ہی مسائل کاسامنا تھا اور ہم نے ان کو حل کرنے کیلئے حکومت پر دبائو کیلئے ہڑتال کی تھی لیکن کبھی بھی کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا۔

بی ایم سی کے طلباءمستحق ہیں کہ بلوچستان میں ہر کوئی کرپٹ ریاست کے خلاف ان کے ساتھ کھڑا ہو۔

بلوچ رہنما نے اپنے ایک دوسرے ٹویٹ میں گذشتہ دنوں تربت میں قتل کئے گئے خاتون صحافی وآرٹسٹ شاہینہ شاہین بلوچ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ

میں تربت میں بلوچ خاتون صحافی اور فنکارہ شاہینہ کے قتل کی مذمت کرتا ہوں۔

ان کے اہل خانہ سے میری ہمدردی اور تعزیت کرتا ہوں۔

بلوچ دانشوروں کو اکثر پاکستانی فوج اور اس کے ڈیتھ اسکواڈ کے ذریعے نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Exit mobile version