Site icon Daily Sangar

ترکی کشمیر حوالے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے، بھارت

بھارت نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر سے متعلق بیان دے کر بھارت کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ترک صدر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا کہ ‘بھارت جموں و کشمیر سے متعلق تمام حوالہ جات کو مسترد کرتا ہے اور وہ بھارت کا اٹوٹ اور لازمی حصہ ہے’۔

رویش کمار نے مزید کہا کہ ‘ہم ترک قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے اور حقائق کی صحیح تفہیم پیدا کریں، جس میں پاکستان سے بھارت اور خطے کو دہشت گردی کے باعث پیدا ہونے والے سنگین خطرات بھی شامل ہیں’۔

واضح رہے کہ ترک صدر نے دو روزہ پاکستان کے دورے پر پہلی کشمیری جنگ کے دوران غیر ملکی قبضے کے خلاف ترک عوام کی جدوجہد کے ساتھ ‘کشمیری عوام کی جدوجہد’ کا موازنہ کیا تھا۔

گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ سو سال پہلے ترکی میں ہوا تھا اسے آج مقبوضہ کشمیر میں دہرایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ‘ترکی بھارت مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کرتا رہے گا’۔

رجب طیب ادوان نے کہا تھا کہ ‘آج مسئلہ کشمیر ہمارے اتنا ہی قریب ہے جتنا آپ [پاکستانیوں] کے ہے’۔

ترک صدر نے کشمیریوں کے لیے ترکی کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘مسئلہ کشمیر تنازع یا جبر کے ذریعے نہیں بلکہ انصاف کی بنیاد پر حل کیا جاسکتا ہے، اس طرح کا حل تمام فریقوں کے مفادات کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ترکی کشمیر کے حل میں انصاف، امن اور بات چیت کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

Exit mobile version