Site icon Daily Sangar

شاہرگ:پاکستانی فورسز ہاتھوں 4 افراد لاپتہ

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ سے پاکستانی فورسز نے چار افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شاہرگ میں لونی تنک کے مقام پر پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپے کے دوران چار بھائیوں کو حراست میں لیا جن میں بازو ولد سالو مری، لانگوو ولد سالو مری، رضو ولد سالو مری اور نیازمحمد ولد سالو مری شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے گذشتہ رات مذکورہ افراد کے گھر کو محاصرے میں لیکر چھاپہ مارا اور اس دوران خواتین و بچوں کو بھی حراساں کیا گیا۔ مذکورہ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

Exit mobile version