Site icon Daily Sangar

ہیرونک و گورکوپ میں پاکستانی فوج کے حملے کو پسپا کیا،یو بی اے

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز قابض پاکستانی فوج نے کیچ کے علاقے ہیرونک گورکوپ سامی کلگ کے پہاڑی سلسلوں میں اپنے زر خرید ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ ملکربلوچ سرمچاروں کا پیچھا کرتے ہوئے زمینی اور فضائی آپریشن کرکے شدید قسم کی شیلنگ اور بمباری کی۔

لیکن بلوچ سرمچار بہترین حکمت عملی کے ساتھ دشمن کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ قابض پاکستانی فوج نے اپنی ناکامی کو چھپاتے ہوئے آس پاس کے عام بلوچ آبادیوں کا رخ کرکے درجنوں بے گناہ افراد کو گرفتار کر کے تشدد کا بعد میں تشددکا نشانہ بنایا اور بعد ازاںکچھ کو چھوڑ دیا۔

Exit mobile version