Site icon Daily Sangar

ضلع کیچ: پاکستانی فوج کے چھ اہلکار وں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر ضلع کیچ میں چھ اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج ہفتہ کے روزسرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے پیدارک جمک میں پاکستان فوج کی دو گشتی گاڑیوں پر گھات لگا کر بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا،دونوں گاڑیوں کوشدید نقصان پہنچا اور ان میں سوار چھ اہلکار ہلاک اور دوزخمی ہوئے ہیں۔
اس حملے میں لائس نائیک جاوید سمیت6 اہلکار ہلاک ہوئے اور دو شدید زخمی ہوئے ہیں

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Exit mobile version