Site icon Daily Sangar

وادی مشکے حملے میں فوج کے تین اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے،بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے مشکے میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات سرمچاروں نے وادی مشکے کے علاقے کرکس،پگھڑ میں فوجی چوکی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،انہوں نے کہا کہ چوکی پر حملہ اس وقت کیا گیا جب دشمن فوج کے کارندے سو رہے تھے اور سرمچاروں نے قریب سے چوکی کو راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے تین اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Exit mobile version