Site icon Daily Sangar

مقبوضہ بلوچستان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں تین افراد لاپتہ

ضلع خضدار سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ، جبکہ ضلع کیچ سے دو افراد فورسز ہاتھوں لاپتہ۔

خضدار کے علاقے گریشہ میں پاکستانی فوج نے دو سگے بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد فوجی کیمپ منتقل کردیا ہے۔ج صبح پاکستانی فوج نے گریشہ کے علاقے کوچو میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر دارو ولد شیرمحمد اور گورخان ولد شیرمحمد کو حراست میں لیکر فوجی کیمپ منتقل کردیا، بعدازاں گورخان ولد شیر محمد کو رہا کر دیا گیا جبکہ دوسرے بھائی دارو تاحال لاپتہ ہیں

دریں اثنا مشکے سے اطلاعات ہیں کہ مشکے کے علاقے گجر میں پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ میں بڑی تعداد میں فوجی دستے جمع ہورہے ہیں علاقہ مکین خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ پاکستانی فوج مشکے اور گردونواح میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی تیاری کررہے ہیں۔

ضلع کیچ سے دو نوجوانوں کو فورسز نے لاپتہ کر دیا ہے۔

تربت کے علاقے پیدارک میں نامعلوم مسلح افراد نے وقار ولد ہاشم نامی شخص کو اسکے دکان سے زبردستی اغوائکرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔

دوسری جانب تربت سے دشت جاتے ہوئے عبدالقدوس نامی نوجوان نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے کے بعد تاحال لاپتہ ہے۔

یاد رہے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے جن میں ریاستی خفیہ ادارے اور خفیہ اداروں کی پشت پناہی میں چلنے والے جرائم پیشہ مسلح افراد و گروہوں جنہیں ڈیتھ اسکواڈ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے ملوث بتائے جاتے ہیں۔

Exit mobile version