Site icon Daily Sangar

مقبوضہ بلوچستان: دو نوجوان اور دو صحافی پاکستانی فورسز ہاتھوں لاپتہ

خاران سے دو نوجوانوں کو اور چمن سے دو صحافیوں کو پاکستانی فورسز نے حراست بعد لاپتہ کردیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے لجے میں پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا۔
لاپتہ ہونے والے افراد میں دین محمد ولد کشمیر محمدحسنی اور لیاقت ولد وڈیرہ محمد کریم ساسولی شامل ہیں۔
لاپتہ افراد کے لواحقین نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ ہمارے لاپتہ نوجوانوں کو رہا کروانے میں کردار ادا کریں۔

ادھربلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے سرحدی شہر چمن سے نجی میڈیا کے اداروں سے منسلک دو صحافی کو اغواء کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اغواء ہونے والے صحافی پشتو اور اردو میں نشریات کرنے والے نیوز چینلز سے وابستہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق چمن پریس کلب کے سابق صدر و سماء نیوز کے سینئر رپورٹر سعید علی اچکزئی اور خیبر نیوز کے عبدالمتین اچکزئی گذشتہ شام سے لاپتہ ہیں۔
صحافی تنظیموں نے ان کے اغواء کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ انکو پاکستانی خفیہ اداروں نے اغوا کیا ہے۔

Exit mobile version