Site icon Daily Sangar

بلوچستان میں چائنیز کی حفاظت کیلئے بلوچستان کانسٹیبلری کا اعلیٰ سطح اجلاس

بلوچستان میں چائنیز کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے بلوچستان کانسٹیبلری کااعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔

اجلاس بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچستان کانسٹیبلری (بی سی) ہیڈ کوارٹر بدر لائن میں ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف کے زیر صدارت ہوا۔

ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری کمانڈر (ر) عطا اللہ شاہ ، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز ، تمام زونلو زونل کمانڈرز ، خضدار ، لور الائی ،گوادر نے بذریعہ ویڈیولنک کے ذریعے جبکہ ، اے ڈی اسد اللہ اور باقی تمام افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے تمام زونل کمانڈرز کو ہدایات جاری کیں کہ بی سی کے جوانوں کو اپنے اپنے زونوں میں جائے تعیناتی کی سفارشات ہیڈ کوارٹر کو بجھوائیں تا کہ جوانوں کو اپنے اپنے ضلعوں میں تبادلے کئے جائیں جس سے وہ اپنے بچوں کے ساتھ ڈیوٹی کر سکیں اور اپنے بچوں کی تعلیم صحت ، خوراک اور اچھے ماحول پر خصوصی توجہ دے سکیں۔

ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے حکم جاری کیا کہ بلوچستان میں چائنیز کی حفاظت پر خاص توجہ دی جائے تاکہ کوئی ناخوش گوار واقعہ نہ پیش ہو۔

ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری نے تمام زونل کمانڈ رز کو ہدایت جاری کیں کہ بی سی لائن تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارات کی حفاظت کو فل پروف کیا جائے جوانوں کو دوران ڈیوٹی سمجھایا جائے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔

کمانڈنٹ نے تمام زونل کمانڈرز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ہیڈ کوارٹر کو اپنی سفارشات بھیجیں کہ بی سی کے جوانوں کے لئے زمین کا تعین کریں جہاں جوانوں کی رہائش گاہ بنائی جاسکیں جس سے جوانوںکی رہائش کا مسئلہ حل ہو سکے اور وہ پریشانی سے بچ سکیں۔

Exit mobile version