Site icon Daily Sangar

ضلع گوادر: جیونی میں فورسز کی فائرنگ سے گاڑی جل کر خاکستر، 3افراد زخمی،کئی لاپتہ

بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے تحصیل جیونی کے علاقے پانوان میں پاکستان کوسٹ گارڈ نے ایرانی تیل لے جانے والی گاڑوں پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔جس کے نتیجے میں  ایک گاڑی میں آگ بڑک اٹھی اور وہ تیل سمیت مکمل جل کر خاکستر ہوگئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ کئی ڈرائیورز ابھی تک لاپتہ ہیں۔

واقعہ پانوان میں جیوانی ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں پک اپ یونین کے صدر سعید سمیت تین افراد شامل ہیں۔

واقعہ کے خلاف ٹرانسپورٹرز اور شہریوں نے احتجاج شروع کردی ہے۔

پک اپ یونین گوادر کے ذمہ داروں نے کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ کے سامنے دھرنا دیدیا ہے ۔

دھرنا مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے گاڑیوں کو نہ چھوڑا گیا اور لاپتہ ڈرائیورز کو بازیاب نہ کیا گیا تو کل اتوار کے دن کوسٹل ہائی وے کو بند کر دینگے۔

واضع رہے کہ آئے روز کوسٹ گارڈ کی بدسلوکی و تشدد سے لوگوں میں کافی نفرت اور غم و غصہ  بڑھ رہا ہے۔

Exit mobile version