Site icon Daily Sangar

بحرہ بلوچ و تجابان میں فشریز پٹرولنگ ٹیم و تعمیراتی کمپنی پر حملے

بلوچستان میں ضلع گوادر کے حدود میں بحرہ بلوچ میں فشریز پٹرولنگ ٹیم اور تجابان میں تعمیراتی کمپنی پر حملے ہوئے ہیں۔

ضلع گوادر کی تحصیل اورماڑ ہ کی سمندری حدود میں غیر قانونی فشنگ میں مصروف مسلح ٹرالرز نے فشریز پٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ کی۔

ضلع گوادر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز اورماڑہ کے مطابق اس وقت چار ٹرالر موجود ہیں جو کہ زندین رک کی سمندری حدود میں فشریز ٹیم پر حملہ کر رہے ہیں جس سے دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے جب اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز اورماڑہ سہراب مگسی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہہفتہ کی صبح گیارہ بجے سے مسلح ٹرالر فشریز پٹرولنگ ٹیم کو نشانہ بنا یا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ فشریز ٹیم نے ان کی مدد کے لیے دیگر سمندری سیکیورٹی اداروں سے بھی رابطہ کیا تاہم ابھی تک کوئی نہیں آیا جب کہ دوسری جانب ٹرالر مافیا کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

جنرل سیکرٹری نئی انجمن مہاجرین کے مطابق اورماڑہ سمندر میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور مسلح ٹرالر مافیا اب بھی فشریز ٹیم پر براہ راست فائرنگ کر رہا ہے۔

اس حوالے سے نیو فشرمینز ایسوسی ایشن اور مارا کے جنرل سیکرٹری مقبول بلوچ نے کہا ہے کہ ہم نے فشریز ٹیم کی مدد کے لیے پاکستان ایم ایس اے سے رابطہ کیا ہے تاہم ابھی تک مدد فراہم نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سمندر میں موجود مقامی ماہی گیروں کے مطابق ابھی تک فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک نجی تعمیراتی کمپنی کےسائٹ پر حملہ کیا۔

کئی مشینری پر فائرنگ کئی،ٹائر بلاسٹ کئے گئے۔

Exit mobile version