Site icon Daily Sangar

آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیم بی ایل ایف کی میگزین “اسپر” کا اجراء

بلوچستان کی تحریک آزادی میں مسلح جدوجہد کرنے والی تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے “اسپر”کے نام سے ایک ماہنامہ میگزین کا اجراء کیا ہے۔

اس سلسلے میں بی ایل ایف کی آفیشل ٹیلی گرام چینل “آشوب” پر آشوب پبلیکیشنز کی جانب سے میگزین کی مشمولات سمیت میگزین کی مکمل پی ڈی ایف فائل بھی اپلوڈ کردی ہے جہاں سے مذکورہ میگزین کو ڈائون لوڈ کرکے پڑھا جاسکتا ہے۔

آشوب پبلیکیشنز جو بلوچستان لبریشن فرنٹ کا اشاعتی ادارہ ہے کا کہنا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے تحت آشوب پبلیکیشن کی جانب سے نوجوانوں کی فکری اور نظریاتی تربیت کے لیے “اسپر” میگزین کا اجراء کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ میگزین اپنی نوعیت کا پہلا شمارہ ہے، جس میں بی ایل ایف کی حالیہ ماہانہ کارروائیوں کی تفصیلات، تجزیے، اور جامع رپورٹس شامل کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا بصیرت افروز پیغام اور بی ایل ایف کی جدوجہد سے متعلق گہرائی سے لکھے گئے کالم بھی اس شمارے کا حصہ ہیں۔

اس میگزین میں شہید اختر بلوچ کی عظیم قربانیوں اور ان کی لازوال جدوجہد پر ایک خصوصی مضمون شامل ہے، جو قاری کو جدوجہدِ آزادی کی تاریخ اور شہداء کے عظیم فلسفے سے روشناس کراتا ہے۔

اشاعتی ادارے کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ہماری یہ پہلی ادبی اور نظریاتی کاوش آپ کے ذوق اور فہم کو تسکین بخشے گی۔ آپ کے قیمتی تعاون سے ہم مستقبل میں “اسپر” میگزین کی علمی و فکری قدرو قیمت میں مزید نکھار اور خوبصورتی پیدا کریں گے، تاکہ یہ بلوچ نوجوانوں کے لیے ایک بہترین رہنمائی کا ذریعہ ثابت ہو۔

Exit mobile version