Site icon Daily Sangar

خاران سے لاپتہ شخص کی لاش کنویں سے برآمد

بلوچستان کے علاقے خاران میں گزشتہ 25دنوں سے جنگل روڑ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے شخص عبدالوحید ولد کچکول نامی شخص کی لاش کنویں سے برآمدہوئی ہے ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق عبدالوحید کو قتل کرکے کنویں میں پھینکا گیا ہے جس کے بعد لواحقین اور علاقہ مکینوں کی جانب سے اپنی مددآپ کے تحت لاش کو نکالنے کیلئے ریسکیو کیا جارہا ہے۔

واضع رہے گزشتہ پانچ گھنٹوں سے لواحقین اور علاقہ مکین پولیس اورلیویز کی موجودگی میں اپنی مدداپ کے تحت لاش کو نکالنے کیلئے ریسکیو کررہے ہیں لیکن بدقسمتی سے علاقے میں ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے سبب نا پی ڈی ایم اے کا کوئی اہلکار موجود ہے اور نا ہی کوئی ضلعی محکمے کا ہیڈ موقع پر موجود ہے۔

Exit mobile version