Site icon Daily Sangar

نوشکی سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 9 نوجوان جبری طور پرلاپتہ

نوشکی سے پاکستانی فورسز نے 9 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

نوشکی سے اطلاعات ہیں کہ فورسز نے نوشکی کے علاقے تاڑیز اور بدل کاریز کے مختلف مقامات پر چھاپہ مارتے ہوئے 9 افراد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ہے۔

نوشکی سے جبری گمشدگیوں کے واقعات 7 اور 8 اکتوبر کو پیش آئے ہیں۔

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والوں کی شناخت ماسٹر فرید احمد ولد حاجی دولت خان بادینی، عبد المالک ولد حاجی کرم خان، ممتاز بلوچ ولد حاجی امان اللہ، اقبال بلوچ ولد حاجی امان اللہ، حبیب بلوچ ولد علی دوست، شریف جان ولد پراموس خان، شاہ سلیم ولد حاجی فاضل خان، ظہور جان ولد حاجی فاضل خان اور اسفند بلوچ ولد نجیب اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Exit mobile version