Site icon Daily Sangar

خاران و جھاؤ میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں خاران اور جھاؤ میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے سترہ اکتوبر بروز جمعرات بوقت رات آٹھ بجے خاران شہر میں گزی روڈ پر قائم پاکستانی فورسز چوکی پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے مورچے میں موجود ایک اہلکار کو ہلاک کیا اور اسکے بعد چیک پوسٹ پر گرینیڈ لانچروں سے حملہ کرکے مزید جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد خائف دشمن نے عوام میں خوف پیدا کرنے کے لئے اندھا دھند فائرنگ کی لیکن سرمچار بحفاظت اپنے محفوظ مقام کی جانب منتقل ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ دوسری کاروائی میں سرمچاروں نے سترہ اکتوبر کی شام جھاؤ کے علاقے کوہڑو میں قائم دشمن فوج کے مرکزی کیمپ کی حفاظتی مورچے میں موجود اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور فورسز کے انخلاء تک ریاستی فوج اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کا عزم کرتی ہے۔

Exit mobile version