Site icon Daily Sangar

ضلع ڈیرہ بگٹی : پاکستانی فوج کی جارحیت جاری، گھروں پرشیلنگ سے خواتین و بچے زخمی ، کئی مویشیاں ہلاک

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقوں لنجو، سغاری اور رئیس توخ میں پاکستانی فوج کی بڑے پیمانے پر جارحیت جاری ہے۔

گرائونڈ ذرائع سے اطلاعات سامنے آئی ہیںکہ لنجو سغاری میں فوجی ہیلی کاپٹروں نے قبائیلی رہنما وڈیرہ نور علی خان کے گھر پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما کے گھر کی2 خواتین اور2 بچے شدید زخمی ہوگئے۔

جب کہ اسی علاقے میں صدیق دیناری بگٹی نامی ایک شخص کے گھر پر ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے ایک عورت ایک بچہ سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہناہے لنجو سغاری میں جاری فوجی جارحیت اور ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے متعدد مال مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

مقامی افراد نے فوج کی مذکورہ جارحیت اور شیلنگ سے زخمی افراد و مویشیوں کی تصاویرسمیت علاقے میں موجود فوجی ٹینک کی موجودگی کے ثبوت سوشل میڈیا میں شیئر کردیئے۔

سوشل میڈیا میں موجود تصاویر و ویڈیو فوٹیج سے دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین و بچے ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے زخمی ہیں جبکہ کئی مویشیاں ہلاک پائی گئی ہیں۔

تصاویر میں فوجی ٹینک ، ہیلی کاپٹروں کی پروازیںواضع دکھائی دیتی ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے ضلع کشمور کی طرف دس سے زائد بکتر بند سمیت چالیس گاڈیوں پر مشتمل قافلہ لنجو سغاری میں داخل ہوگیا ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آپریشن کا دائرہ کار مٹ اور شاری دربار تک پھیلایا جائے گا۔

Exit mobile version