Site icon Daily Sangar

خضدار : سی ٹی ڈی کا مبینہ مقابلے میں 4 مشتبہ افراد کی ہلاکت کا دعویٰ

کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں ایک مبینہ مقابلے میں 4 مشتبہ افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے ۔

چاروں افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو خضدار پہنچادی گئی ہیں تاہم اب تک ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق جمعرات کو خضدار میں سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 مشتبہ افراد مارے گئے جن کی لاشین تحویل میں لیکر خضدار سول ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

سی ٹی ڈی نے واقعہ میں مارے جانے ہونے والوں کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے بتایا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں سی ٹی ڈی سمیت دیگر فورسز پر پہلے سے جبری گمشدگیوں کے شکار افرادکو جعلی مقابلوں میں مارنے کے ماورائے عدالت واقعات سامنے آچکے ہیں ۔

Exit mobile version