Site icon Daily Sangar

موسیٰ خیل : گیس کمپنی کے 20 مغوی ورکرز کو چھوڑدیا گیا

بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں اغوا کیےگئے 20 ورکرز کو چھوڑ دیا گیاہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نےگیس کمپنی کےکیمپ پر حملہ کرکے آج صبح 20 مزدوروں کو اغوا کیا تھا۔ مسلح افراد نے فائرنگ کے بعدگیس کمپنی کے 8 بلڈوزر جلا دیے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند اور ڈی سی نے موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغواء کی اطلاعات کوغیر مصدقہ قرار دیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے کہ موسیٰ خیل سے کوئی مزدور اغوا نہیں ہوا، صرف مشینری جلائی گئی ۔

ان کے مطابق موسی خیل تعمیراتی کمپنی کے مزدور کیمپ واپس پہنچ گئے ہیں، مزدوروں نے خوف کے با عث قریبی علاقے میں پنا ہ لی تھی جنہیں تلاش کرلیا گیا ہے۔

Exit mobile version