Site icon Daily Sangar

موسیٰ خیل میں گیس کمپنی کیمپ پر حملہ ، 20 سے زائد افراد یرغمال،مشینریز نذرآتش

بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں کوہ سلیمان بینی ڈب گیس فیلڈ کمپنی کرکنہ تمن قیصرانی کیمپ پر نامعلوم مسلح افرادنے حملہ کرکے 20 سے زائد افراد کو یرغما بناکر اپنے ساتھ لے گئے۔

کہا جارہا ہے کہ حملہ آوروں نے گیس کمپنی کیمپ میں موجود متعدد بلڈوزر، ایکسکویٹر اور مشینریز کو نذر آتش کیا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہناہے کہ مذکورہ حملے میں 40 افراد کو یرغمال بنانے کی اطلاعات ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی البتہ پولیس کا کہنا ہے کہ 20 سے زائد افراد اغوا کئے گئے ہیں۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر گیس کمپنی کےکیمپ پر فائرنگ کی اور اس کے بعد 20 سے زائد مزدوروں کو اغواء کرکے ساتھ لے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے البتہ ماضی میں بلوچ مسلح تنظیمیں تعمیراتی ، آئل وگیس کمپنیوں پر حملے اور ان کی مشینریز نذرآتش کرتے رہے ہیں۔

Exit mobile version