Site icon Daily Sangar

پنجگور: ذاکر دشتی کی جبری گمشدگی کیخلاف لواحقین کا دھرنا، سی پیک شاہراہ بلاک

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں   جبری گمشدگی کے شکارذاکر دشتی کے لواحقین نے احتجاجاًسی پیک روڈ پر دھرنا دے کر ٹریفک جام کردیا ۔

جبری لاپتہ ذاکر دشتی کے اہلخانہ نے سرادک کے مقام پر سی پیک روڑ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا دونوں اطراف میں تربت کوئٹہ اور پنجگور سے کراچی جانے آنے والے راستوں کی بندش سے ٹریفک متاثر ہے۔

لواحقین نے ذاکر دشتی کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

فیملی ذرائع کے مطابق ذاکر دشتی کو دو روز قبل مسلح افراد نے اغواء کیا تھا ۔

Exit mobile version