Site icon Daily Sangar

بی آر پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر بشیر عظیم انتقال کر گئے

بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر بشیر عظیم مختصر علالت کے بعد آج سبی میں انتقال کر گئے۔

ڈاکٹر بشیر عظیم بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی رہنما اور ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر بگٹی کے قریبی سیاسی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔

ڈاکٹر بشیر عظیم کی انتقال پر بی آر پی کے ترجمان شیر محمد بگٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ گہرے دکھ کے ساتھ ہم بلوچ ریپبلکن پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر بشیر عظیم کی وفات پر غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید نواب اکبر بگٹی کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عظیم نے اپنی زندگی بلوچستان اور اس کے عوام کے لیے جدوجہد کے لیے وقف کر دی۔

انہوںنے کہا کہ ان کی طاقت، لگن اور اپنے وطن سے محبت ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہے گی۔ ہم اس کی لڑائی جاری رکھیں گے، وہ ابدی سکون میں رہے۔

Exit mobile version