Site icon Daily Sangar

شاہرگ میں 5 کوئلہ کانکن ہلاک ،مستونگ میں ڈرائیور قتل

بلوچستان میں ہرنائی کے علاقے تحصیل شاہرگ میں ایک کوئلہ کان میں زیلی گیس بھرنے سے 5 کان کن ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے کانکنان کی شناخت مطع اللہ ولد عبدالنافع ، رحمان شاہ ولد عبدالغفور ، زبیع اللہ ولد محمدعظیم ، شفع اللہ ولد عبدالغفور ، نصیب اللہ ولد بادام گل کے ناموں سے ہوگئی ہے جو افغانستان تعلق رکھتے ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ شاہرگ میں ٹھیکدار حاجی شاہ محمد کے کول مائنز میں پیش آیا جہاں زہریلی گیس بھرنے سے 5 کانکن ہلاک جبکہ ایک کو زندہ نکال لیا گیاجس کی شناخت خان محمد کے نام سے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب مستونگ کے علاقےدشت سیاہ پشت کے مقام پر چنگچی ڈرائیورچنگچی میں پیٹرول لے کے جا رہا تھا کہ اس دوران سفید ٹوڈی کار میں سوار 4نقاب پوش مسلح افراد نےچنگچی ڈرائیور کو اسلحہ کے زور پر ہاتھ پائوں باندھ کر چنگچی سمیت اغواہ کر لیا ،جس کے بعد آدھی رات کو رکشہ ڈرائیور غلام مصطفی ولد عبدالمالک قوم ابابکی کو فائرنگ کرکے قتل کرکے سونا خان میاں غنڈی ایریامیں پھینک کرفرار ہوگئے۔

پولیس نے واقع کا نوٹس کے کر کارروائی شروع کردی ہے ۔

Exit mobile version