Site icon Daily Sangar

ضلع کیچ: بلیدہ سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 3 نوجوان جبراً لاپتہ

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے علاقے چھب سے پاکستانی فورسز نے 3 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کی شناخت اکرم ولد نصیر احمد ، عبدلمالک ولد راشد علی اور صلاح الدین ولد شیر محمدکے ناموں سے ہوگئی ہے۔

بتایا جارہاہے کہ مذکورہ نوجوانوں کو 6 ستمبر کو ان کے گھروں پر فورسز نے چھاپہ مارکر حراست میں لیکر نامعلوم جگہ منتقل کر دیاتھا۔ جس کے بعدان کا کوئی پتہ نہیں ہے۔

Exit mobile version