Site icon Daily Sangar

بلوچستان سے عسکریت پسندی کا مکمل خاتمہ کرینگے،پاکستانی وزیراعظم

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ حالیہ دنوں مارنے جانے اوالے افراد کا لہو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، بلوچستان سے عسکریت پسندی و کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچتھے ۔ جہاں کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی اور دیگرحکام نے کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء احسن اقبال، محسن نقوی اور جام کمال بھی ان کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے ہیں۔

کوئٹہ میں شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اسحاق ڈار،گورنر جعفر مندوخیل، وفاقی وزرا احسن اقبال، محسن نقوی، عطااللہ تارڑ اور جام کمال خان بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں بلوچستان میں امن وامان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعدگفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس لمحے فیصلہ کرنا ہےکہ ہمیں اپنے پرعزم ارادے کے ساتھ عسکریت پسندی کا خاتمہ کرنا ہے، بلوچستان پاکستان کا بہت خوبصوررت صوبہ ہے، عسکریت پسند تنظیموں اور گھس بیٹھیوں نے ناپاک اسکیم بنائی تھی، شہدا کا لہو رائیگاں نہیں جائےگا، اس بارے میں کوئی شک نہیں کہ آرمی چیف کی قیادت میں اس مرحلے کو عبورکریں گے،عسکریت پسندی نے2018 کے بعد سر اٹھایا ہے اس کا سرکچلا جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے افسروں اور جوانوں نے جو قربانیاں دیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی، بلوچستان کی ترقی کی راہ میں تمام رکاوٹوں کو دور کیاجائےگا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی اور دیگرحکام نے وزیراعظم شہباز شریف کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بی ایل اے کی آپریشن ہیروپ میں سیکورٹی فورسز کے سینکڑوں اہلکار ہوئے تھے ۔

Exit mobile version