بلوچستان کےضلع خضدارکے علاقے زہری بلبل فراخود میں پہاڑی ملکیت کے تنازع پر موسیانی قبائل کے دو شاخوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محب اللہ ولد حافظ منیراحمد بوہیرزئی موسیانی کے نام سے ہوگئی۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ زہری فراخود میں موسیانی قبائل کے ذیلی شاخوں بوہیرزئی اور خلیشک کے درمیان گزشتہ کچھ مہینوں سے پہاڑ کی ملکیت کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا ۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ دونوں فریقین نے مورچہ بند ہوکر ایک دوسری پر فائرنگ شروع کردی تھی ۔
کہا جارہا ہے کہ علاقہ میں دونوں اطراف سے خودکار ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیاگیا۔
علاقے میں اب بھی کشیدگی ہے اور دونوں گروپوں کے مسلح افراد مورچہ بند ہیں۔