Site icon Daily Sangar

کوئٹہ میں فائرنگ، ڈیرہ بگٹی میں بجلی کرنٹ لگنے سے 2 افراد ہلاک

The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں فائرنگ اور ڈیرہ بگٹی میں بجلی کرنٹ لگنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ میں طوغی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ہفتہ کو ایئر پورٹ روڈ کے رہائشی عبدالرشید گزشتہ روز طوغی روڈ کے علاقے تیل گودام میں گیا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔

نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

دریں اثناڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے کاشی غربی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے محنت کش ہلاک ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے کاشی غربی میں ٹیوب ویل پر کام کرتے ہوئے محنت کش بجلی کا کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی لیویز نے موقع پر پہنچ کر بجلی کرنٹ سے متاثر ہونے والے محنت کش سکھیا خان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے موت کی تصدیق کردی ۔

بعد ازاں ہلاک شخص کی جسد خاکی کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ۔

ہلاک محنت کش کے لواحقین میں دو بچے اور بیوہ شامل ہیں۔

علاقہ مکینوں نے ہلاک شخص کی انتہائی مفلس ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اور دیگر حکام سے ان کے بیوہ اور یتیم بچوں کی سرکاری طور پر مالی امداد کرنے کی گزارش کی۔

Exit mobile version